پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ دوسرا روز، کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کے 9 وکٹوں پر 433 رنز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 433 رنز بنا لئے ہیں، کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 56 اور اعجاز پٹیل 31 رنز کے ساتھ موجود تھے، نیوزی لینڈ کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور