چارسدہ،پڑوسی نے گلہ کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا

ویب ڈیسک :تھانہ سرڈھیری کی حدود نجیم آباد میں پڑوسی نے گلہ کرنے پر جوانسال پڑوسی کو قتل کردیا گیا۔مقتول سیف اللہ کے بھائی عبد اللہ ولد فضل محمد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مرجان علی ولد سید بادشاہ ساکن نجیم آباد نے فائرنگ کرکے اس کے بھائی سیف اللہ کو قتل کر دیا ہے ۔انہوںنے وجہ عناد پولیس کو بتایا کہ ملزم ان کا پڑوسی ہے اور ان کے گھر کی طرف دیوار پر کھڑا ہو کر پردے کی خلاف ورزی کررہا تھا جس پر سیف اللہ نے گھر جا کر گلہ کیا جس پر ملزم مرجا ن علی نے فائرنگ کردی ۔ گولیاں لگنے سے سیف اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری