سڈنی ٹیسٹ

سڈنی ٹیسٹ، بارش سے متاثرہ پہلے روز آسڑیلیا کے 2 وکٹوں پر 147 رنز

آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سڈنی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش کی وجہ سے صرف 47 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، جس وقت پہلے دن کے کھیل کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو آسڑیلیا کی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا رکھے تھے، وکٹ پر عثمان خواجہ 54 رنز کے ساتھ موجود تھے، آسڑیلیا کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر نے 10 اور مارنوس لبوشین نے 79 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے دونوں وکٹیں انریچ نورٹیج نے حاصل کیں، قبل ازیں آسڑیلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ