آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم کا اعلان

زمبابونے آئرلینڈ کیخلاف بارہ جنوری سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں سکندر رضا کو شامل نہیں کیا گیا ہے سکندر رضا کو بورڈ نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی خصوصی اجازت دی ہے ، اعلان کردہ سکواڈ میں سابق انگلش بیٹر گیری بیلنس جنہوں نے زمبابوے کرکٹ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے کو بھی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ، فاسٹ بائولر بلیسنگ موزربانی جو فٹنس مسائل کا شکار ہیں، وکٹ کیپر بیٹر ریگس چکاباوا، بیٹر ملٹن شومبا کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ، ٹاپ آرڈر بیٹر انوسنٹ کایا، تادیوانشے موروبانی اور میڈیم فاسٹ بائولر وکٹر نیوچی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، زمبابوے اور آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارہ، دوسرا چودہ اور تیسرا پندرہ جنوری کو کھیلا جائیگا جس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے میچز اٹھارہ، اکیس اور 23 جنوری کو ہونگے۔ تمام میچ ہرارے میں کھیلے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل