سی این جی بندش ‘ مالکان و ٹرانسپورٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک : ٹرانسپورٹرز اور سی این جی اسٹیشنز مالکان نے سی این جی بندش کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سٹیشنز فوری طور پر کھول کر ہزاروں افراد کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے مظاہرے کی قیادت پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر خان زمان آفریدی ، شاہین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر آصف خان اور جنرل سیکرٹری حاجی مراد ،سی این جی ا سٹیشنز ایسوسی ایشن کے رہنما صدر مقیم خان ،رکشہ یونین کے رہنما صدر حاجی باز محمد سمیت ٹرانسپورٹ کے صدر ظاہر شاہ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ مظاہرے میں کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز اور سی این جی پمپ مالکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین کاکہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں
جبکہ ٹرانسپورٹ کی انڈسٹری بھی تباہی کے دہانے پر اچکی ہے اور عوام کو بھی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوںنے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی متاثر کیا ہے اوپر سے کاروبار کے متاثر ہونے سے مزید مشکلات بڑھ چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ وفاق سے اپنا حق لے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سی این جی سٹیشنز فوری کھولے جائے تاکہ کاروبار کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے اور معیشت کا پیہ چل سکے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی