سیلاب سکولوں کی بحالی

سیلاب سے تباہ 520سکولوں کی بحالی کیلئے 3ارب کا تخمینہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخواکے 13 اضلاع میں 520 تباہ حال سکولوں کی ازسرنو تعمیر اور بحالی کیلئے تین ارب روپے اور18سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 40 کروڑ کی لاگت سے دو الگ الگ منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے پلاننگ سیل کی جانب سے تجویز کردہ منصوبوں کو ڈیپارٹمنٹل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس میں زیر غور لایا گیا۔ سیلاب سے تباہ حال سکولوں کی بحالی اور تعمیر کا تین ارب روپے کا منصوبہ عالمی بینک کے مالی تعاون کے ساتھ مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے
جبکہ صوابی اور نوشہرہ کے 18 پرائمری سکولوں کی مڈل سکولوں میں اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کیلئے40کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبوں کی منظوری کی روشنی میں آئندہ چند روز میں ایجوکیشن سیکرٹریٹ سے انتظامی آر ڈر جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد آئندہ دو ماہ تک ٹھیکہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر