شہریو ں کو لوٹنے والاراہزن گروہ

گن پوائنٹ پر شہریو ں کو لوٹنے والاراہزن گروہ دھر لیا گیا

ویب ڈیسک : یو نیو رسٹی روڈ اور ملحقہ علا قو ں میں گن پوائنٹ پر شہریو ں کو لوٹنے والے راہزن گینگ کے تین ملزمو ں کو گرفتار کر کے 44عدد مو با ئل فونز، نقدی، اسلحہ اور مو ٹر سا ئیکل بر آمد کر لی گئی ہے۔ملزما ن موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے اور انہیں افغانستان سمگل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
گزشتہ روز ٹاؤ ن پولیس نے سٹر یٹ کرائمز کی وارداتو ں میں ملوث ملزموں کیخلاف کار روائی کے دوران تین ملزمان زرشاد، مزمل اور حسین ساکنا ن متھرا کلے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 44عدد مو بائل فو نز، اسلحہ، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سا ئیکل اور نقدی بر آمد کر لی ہے۔ گرفتاری کے بعد راہزنوں کو عدالت میں بھی پیش کرکے ان کی جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں