قبائل جرگہ

قبائل جرگہ نے وزیرستان سے دریافت گیس پائپ لائن پر کام رکوا دیا

ویب ڈیسک :اقوام بکاخیل، جانی خیل اور بنوچی کے مشترکہ گرینڈ احتجاجی جرگہ نے گیس فراہم کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم ہونے تک وزیرستان سے دریافت شدہ گیس پائپ لائن پر جاری کام رکوا دیا، انتظامیہ نے منگل تک مہلت مانگ لی، تحصیل میر علی میں دریافت ہونے والے گیس پائپ لائن پر بکاخیل کی حدود میں کام بند کر دیا گیا ہے
گرینڈ قومی میں بکاخیل سمیت جانی خیل اور بنوچی قبائل کے عمائدین نے بھی شرکت کی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم عسکر، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما ملک مویز خان، حاجی عبدالصمد خان، مولانا ضبط علی خان، ولی اللہ خان، گوہر بنوچی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائن ہماری زمین سے گزر رہی ہے جس سے ہزاروں میل دور لوگ مستفید ہوں گے اور ہم صرف دیکھتے رہ جائیں گے، ہمارے تمام وسائل کو لوٹا جا رہا ہے جس کیلئے ہم تیار نہیں، گیس پر پہلا حق ہمارا ہے جس کیلئے تحریری ضمانت دی جائے، اس دوران اے سی بنوں جرگہ عمائدین سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے اور فیصلہ ہوا کہ منگل تک پائپ پر کام بند رہے گا اور اس حوالے سے مزید بات چیت ڈی سی بنوں کے دفتر میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید