بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست ایک بارپھر مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست کو پھر مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹرز میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالےسے اہم مشاورت کی گئی۔
اہم مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا