نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ

نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 68 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 68 افراد ہلاک ہوگئے۔
ویب ڈیسک: غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہوگیا، یہ واقعہ نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان ایک گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے چار ارکان اور 68 مسافر سوار تھے جن میں دو شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔
مسافروں میں سے 53 نیپالی، 5 بھارتی، 4 روسی، 2 کورین جب کی ارجنٹائن، آسٹریلیا، فرانس اور آئرلینڈ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے۔
طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد ائیرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو حکام نے اب تک 67 افراد کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔
تاحال طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، ایوی ایشن کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، طیارے نے کھٹمنڈو سے پوکھارا شہر کے لیے اُڑان بھری تھی۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا