بنگلہ دیش پریمیئر لیگ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، عماد اور محمد حارث نے سہلٹ سٹرائیکرز کی کشتی پار لگا دی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں سہلٹ سٹرائیکرز کی ٹیم نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، سہلٹ سٹر ائیکرز کی جیت میں اہم کردار عماد وسیم کی شاندار بائولنگ اور محمد حارث کی عمدہ بیٹنگ کا رہا ، تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 128 رنز بنائے، کپتان ناصر حسین 39 اور اوپنر عثمان غنی 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہلٹ سٹرائیکرز کی جانب سے عماد وسیم نے تین جبکہ روبل حسین، محمد عامر اور ناظم الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سہلٹ سٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا، محمد حارث نے 44 مشفیق الرحیم نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، ڈھاکا ڈومینیٹرز کی جانب سے ناصر حسین نے دو جبکہ تاشکین احمد اور عرفات سنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عماد وسیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا