26 رکنی کابینہ ڈی نوٹیفائی

26 رکنی کابینہ ڈی نوٹیفائی،15 وزرا،6 معاونین اور 5 مشیر اب سابق ہوگئے

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کی 26رکنی صوبائی کابینہ ڈی نوٹیفائے کردی گئی گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری کے بعد ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے کیبنٹ ونگ نے 15 وزرائ، 6معاونین اور 5مشیروں کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے اعلامیہ کے مطابق 15وزراء میں وزیر کھیل، سائنس و کھیل عاطف خان، وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام ترکئی، وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا، وزیر ماحولیات و جنگلات اشتیاق ارمڑ، وزیر آبنوشی شکیل احمد خان، وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ، وزیر ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی، وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی، وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد، وزیر بحالی و آبادکاری اقبال وزیر، وزیر زکوة و عشر انور زیب، وزیر قانون فضل شکور خان، وزیر بلدیات فیصل امین گنڈاپور، وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش، وزیر آبپاشی ارشد ایوب، 5مشیروں میں مشیر ایکسائز خلیق الرحمن، مشیر اوقاف ظہور شاکر، مشیر معدنیات عارف احمد زئی، مشیر مواصلات ریاض کان، مشیر داخلہ بابر سلیم سواتی جبکہ 6معاونین خصوصی میں معاون برائے صنعت و حرفت کریم خان، جیل خانہ جات شفیع اللہ ،مالتاج محمد ترند، بہبود آبادی احمد حسین شاہ، اقلیتی امور وزیر زادہ اور اطلاعات محمد علی سیف کو ڈی نوٹیفائے کردیا گیا

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور