سی این جی بندش

سی این جی بندش ‘ عوام کو آمد ورفت میں مشکلات

ویب ڈیسک :صوبائی دارلحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز کی بندش سے عوام کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یکم جنوری سے سٹیشنز کی بند ش سے عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر برادری بھی مسائل سے دو چار ہے دوسری جانب کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافے نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور مہنگائی کے ستائی عوام کے پاس مایوسی کے سواء کچھ نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو فوری کھولا جائے تاکہ ریلیف مل سکے ۔
شہریوں کے مطابق سی این جی بندش سے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کرایہ نامہ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں بالخصوص طلبہ کو تعلیمی اداروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سٹیشنز فوری کھول کر ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری