بجلی کا بریک ڈاون

بجلی کا بڑا بریک ڈاون، ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان آئیسکوکے مطابق آئیسکو کے117 گرڈ اسٹیشنزکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن میں بجلی کا سسٹم ٹرپ ہوگیا۔
کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے اورنج لائن ٹرین بھی بند ہوگئی ہے۔ کراچی کے 90 فیصدعلاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوئی ہے ، کراچی میں بجلی کے بڑا بریک ڈاؤن کے باعث بہادرآباد، گلشن اقبال ، گلستان جوہر گرومندر سمیت متعدد علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔
گڈو کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے۔ پشاورخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن صبح 7:34 پر ہوا ہے، نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی اور بریک ڈاؤن ہوا جبکہ سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزارت توانائی نے مزید کہا کہ وارسک سے گرڈ اسٹیشنوں کی بحالی کا آغازکردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور