پٹرول بحران

ایک او بحران،پٹرول غائب،صوبہ بھرمیں پمپوںپرلمبی قطاریں،مہنگے دام وصول

ویب ڈیسک : پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک ختم ہونے کا شوشہ عوام کو پٹرول پمپ کھینچ لایا پشاور ، مردان ، چارسدہ اور دیگر اضلاع سمیت صوبہ بھر میں پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہری پٹرول ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔ تین روز سے جاری افواہوں نے آخر کار کام کر دکھایا۔ پاکستان سٹیٹ آئل کی یقین دہانی کے باوجود شہری پٹرول کے بحران کے خدشہ کے پیش نظر گھروں سے نکل آئے کئی پیٹرول پمپ مالکان نے فروخت روک دی جس نے شہریوں کے خوف میں مزید اضافہ کردیا اور صوبہ بھر میں پیٹرول کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پیٹرول پمپ کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں گاڑیوں سمیت موٹر سائیکل سوار بھی لائن میں لگ گئے اور ٹینکی فل کرانے کی کوشش کرتے رہے
جن پمپوں پر پیٹرول فراہم کیا جارہا تھا وہاں بھی بیشتر نے ایک حد مقرر کردی اور کسی کو ٹینکی فل کرانے کیلئے پیٹرول فراہم نہیں کیا جا رہا جس نے اس بحران کو سنگین کردیا ہے جمعہ کے روز پاکستان سٹیٹ آئل کے ترجمان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے اس لئے گھبرانے کی بات نہیں ہے تاہم اس کے باوجود کئی روز سے ایل سی نہ کھلنے کی خبروں نے شہریوں کو نیندیں حرام کردیں اور گزشتہ روز اچاک سے پیٹرول کی مانگ میں اضافہ ہوگیا کئی شہروں میں پیٹرول کی فروخت مکمل طور پر بندکردی گئی جبکہ بیشتر شہروں میں زیادہ تر پمپ پر پیٹرول میسر نہیں تھا ذخیرہ اندوز اس کوشش میں تھے کہ پیٹرول ذخیرہ کرکے بعد میں شہریوں پر زیادہ داموں فروخت کرکے منافع کما لیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ