229 یونین کونسلز

کراچی بلدیاتی انتخابات: 229 یونین کونسلز کے نتائج، پیپلزپارٹی سرفہرست

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کی 235 یونین کونسلز پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سے 229 یونین کونسلز کے نتائج تیار کر لیے جبکہ شکایات اور دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر 6 کے نتائج کو روک لیا ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی کی 235 میں سے 229 یوسیز کے نتائج تیار کر لیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 91 نشستوں کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 85 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 42 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اسی طرح مسلم لیگ ن 7، جمیعت علما اسلام 2، تحریک لبیک پاکستان اور ایک یونین کونسل پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
الیکشن کمیشن نے 229 یونین کونسلز کے حتمی نتائج جاری کیے جانے کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
نوٹیفکشن کے اجرا کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں کا تعین اور10 خالی نشتوں پر الیکشن کا فیصلہ کیا جائے گا، پھر مخصوص نشستوں کے تعین کے بعد ٹاون چیئرمینز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق 229 یونین کونسلز میں سے پیپلز پارٹی 93، جماعت اسلامی 86 اور تحریک انصاف نے 42 یونین کونسلز پر فتح حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور