پی ٹی آئی کا احتجاج

پنجاب میں پی ٹی آئی کاعلامتی احتجاج، پختونخوا میں امن

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک لاہور میں کی ممکنہ گرفتاری اور سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملہ پر پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی استطاعت کے مطابق احتجاج کیا تاہم خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنان چین کی نیند سوتے رہے اور ٹوئیٹر پر ٹرینڈنگ کرتے رہے پشاور سمیت صوبہ بھر میں کسی بھی مقا م پر ایک احتجاجی مظاہرہ بھی نہیں کیا گیا جبکہ ماضی میں عمران خان کے حوالے سے افواہ سامنے آنے پر بھی صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جاتے تھے ۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد تمام پارٹی قائدین زمان پارک لاہور پہنچ گئے جبکہ کارکنوں کو بھی ٹوئیٹر پر اطلاع دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ وہ زمان پارک پہنچیں جس کے بعد کارکنان بھی زمان پارک پہنچ گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی بدھ کی صبح فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا
جس کے بعد جہلم اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں اس گرفتاری کیخلاف احتجاج ہوا تاہم خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنان چین کی نیند سوتے رہے پشاور ، مردان، چارسدہ، صوابی، سوات ، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد سمیت کسی بھی بڑے شہر میں کوئی بھی احتجاج نہیں ہوا جبکہ پارٹی کارکنان ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بنانے میں مگن رہے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایک ٹوئٹ تک نہیں کی جبکہ انکے اکائونٹ سے آخری ٹوئٹ ان کا الوداعی گارڈ آف آرنر ہے سابق گورنر شاہ فرمان نے بھی اس معاملہ پر لبوں کو جنبش نہیں دی اور انکے ٹوئٹر اکائونٹ سے بھی آخری ٹوئٹ سابق وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ری ٹوئٹ ہے جو 20جنوری کو کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف