سی این جی سٹیشن

سی این جی سٹیشن کھلنے سے گھریلو صارفین کو مشکلات

ویب ڈیسک :سی این جی سٹیشن کھولنے کے بعدپشاورسمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس کابحران دوبارہ پیدا ہوگیاہے اس ضمن میں جاری شیڈول پر بھی عملدر آمدمعطل ہوگیاہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے سوئی گیس کا بحران شدید ہونے کی وجہ سے جنوری کے مہینے میں سی این جی سٹیشن بند کئے گئے تھے جس کی وجہ سے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کیلئے مخصوص اوقات میں گیس کی سپلائی بحال اور پریشر بڑھا دیاگیا تھا لیکن گذشتہ دو روز سے پشاور سمیت کئی اضلاع میں گھریلو صارفین کو شکایات پیدا ہوگئی ہیں
گیس کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین نے مجبوری سے فان گیس کااستعمال شروع کردیاہے ہوٹلز اور نانبائیوں کی دکانوں پر بھی گیس کے پریشر میں کمی آئی ہے اور متبادل کے طور پر دوبارہ سی این جی سلنڈر کا استعمال بڑھ گیا ہے شہریوں کے مطابق سی این جی سٹیشن کھلنے کے بعد سے پریشر ختم ہوگیا ہے جس سے صارفین کو امور خانہ داری میں مشکلات ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل