زیتون کے پتوں سے سبز چائے

زیتون کے پتوں سے سبز چائے کی پتی تیار کر لی گئی

ویب ڈیسک:با چاخان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ زراعت ایگرانومی سیکشن نے زیتون کے پتوں سے گرین چائے کی پتی تیار کر لی ہے ، کا میاب تجر بہ کے بعد زیتون چائے ذیا بطیس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہو ئی ہے۔شعبہ زراعت ایگرانومی سیکشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واجد علی خان نے زیتون چائے پر دو سال قبل کام شروع کیا تھا اور دو سال بعد کامیا ب تجربہ کیا ۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر افتخار عالم ، ڈاکٹر اکرام اللہ ، عطا ء اللہ جان اور سکا لر طلبا ء و طالبات بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر واجد نے کہا کہ زیتون کی چائے کے کامیاب تجربہ کرنے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ یہ چائے ذیا بطیس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے سود مند ثا بت ہو تی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے تجربات کا مقصد مریضو ں کو مارکیٹ میں سستے اور زیادہ سے زیادہ فائد مند اشیاء کی فراہمی ہے ۔چیئر ڈپیا رٹمنٹ ڈاکٹر افتخار عا لم نے کہا کہ زیتون کی چائے کے بارے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات کو مزید تحقیق کرنے کے بارے میں ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز