قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پہلے جبکہ پی ایس ایل 8 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پہلے جبکہ پی ایس ایل 8 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی۔
ویب ڈیسک: قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے، فخر زمان نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔
لاہور قلندر کی جانب سے مرزا طاہر بیگ 5 رنز بنا کر بولڈ ہوئے ، عبداللہ شفیق 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 47 اور ڈیوڈ ویزے 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ روومین پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔
242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 201 رنز بنا سکی ، صائم ایوب51 اور ٹام کوہلر کیڈمور54 سکور بنا کر نمایاں رہے۔
بابر اعظم 7، روومین پاول20، بھانوکا راجا پاکسے24، سعد مسعود16، جمی نیشام12 رنز جبکہ محمد حارث اور وہاب ریاض بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، زمان خان نے 2 جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان و شہداء ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا