پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
ویب ڈیسک: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 30، شان مسعود19، اسامہ میر 17، رائلی روسو 12، خوشدل شال 10 اور ڈیوڈ ملر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ انورعلی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 3 جبکہ زمان خان، حارث رؤف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 54 اور عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، مرزا بیگ 17، سکندر رضا 14 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ ثمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا عندیہ