ایم این اے کے خلاف گھیرا تنگ

سوات،پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کے خلاف گھیرا تنگ،نیب ٹیم پہنچ گئی

ویب ڈیسک: نیب خیبر پختون خوا نے سوات میں تحریکِ انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقات کے لئے نیب کی ٹیم سوات پہنچ گئی۔ نیب خیبر پختون خوا نے لیٹر نمبر 1/49/06 NAB (KPK)23 میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کو لکھا ہے کہ نیب کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 6 سے 10 مارچ تک سوات میں تحقیقات کرنے آرہی ہے
جس کے لئے سیکورٹی کا انتظام کیا جائے۔ جس پر ایک اور لیٹر نمبر 316-18PSO/SB میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کو نیب کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا اور تمام تحصیلوں کے ایس ڈی پی اُوز کو ہدایت کی کہ نیب اہلکار جس تحصیل میں جانا چاہیں، وہاں ان کو سیکورٹی مہیا کی جائے اور ان سے تعاون کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب تحصیل کبل اور مٹہ میں وفاقی حکومت کے فنڈز کے غلط استعمال اور مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف تحقیقات کریگی۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم