ارمڑ میں چھاپہ ‘مضر صحت چائے بنانیوالی فیکٹر ی پکڑی گئی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ارمڑ میں مضرصحت چائے کی پتی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی, ملٹی نیشنل کمپنی کی آڑ میں جعلی اور مضر صحت چائے کی پتی فروخت کی جارہی تھی, پولیس نے فیکٹری سیل کردی۔ گرفتار ملزمان نے کرائے کے مکان میں چائے کی فیکٹری لگا رکھی تھی۔ حاصل کرکے ملٹی نیشنل چائے کی آڑ میں جعلی اور مضر صحت چائے کو مارکیٹ میں اصلی چائے کے عوض فروخت کرنے کیساتھ ساتھ پشاور سمیت دیگر اضلاع اور دیگر صوبوں کو بھی سپلائی کرتے تھے۔
ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ارمڑ میانہ میں ملٹی نیشنل کمپنی کی آڑ میں جعلی اور مضر صحت چائے بنانے والی فیکٹری چلائی جارہی ہے۔ اس دوران چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے دو ملزمان سلمان ولد خان نبی اور یسین ولد محمد ناصر کو گرفتار کیاگیا۔ ملزمان نے کرائے پر مکان حاصل کرکے مضر صحت چائے بنانے کے بعد پشاور سمیت دیگر اضلاع اور صوبوں کو بھی سمگل کرتے تھے۔ اسی طرح ملزمان جعلی اور مضر صحت چائے کو مارکیٹ میں اصلی چائے کے عوض فروخت کر نے میں بھی ملوث ہیں۔ کارروائی کے دوران فیکٹری سے 821 کلوگرام جعلی اور مضر صحت چائے کی پتی اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمدکرلئے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا