عمران خان عدالتوں میں پیشی

عمران خان کی اسلام آباد عدالتوں میں سیکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست

عمران خان نے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے قبل ایک اور پٹیشن دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک پر پیشی کی استدعا کردی۔
ویب ڈیسک: عمران خان کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سکیورٹی خطرات ہیں، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے سخت سکیورٹی فراہم کی جائے، عدالتوں میں پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔
عمران خان نے درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، موٹر وے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے