پشاور اسلحہ سمگل

پشاور سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک:موٹروے پولیس موٹر وے ایم ون برہان کے قریب بھاری مقدار میں پشاور سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ کسی دہشت گرد کارروائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ برہان کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
موٹروے پولیس کے تعاقب پر ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ 81 عد 30 بور پستول، 72 عدد 9 ایم ایم پستول، ایک عدد یم 14، 2700 ایس ایم جی کی گولیاں، 30 بور کی 9700 گولیاں، 165 میگزینز پر شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ پشاور کی جانب سے لا رہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس منصوبے پر فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے،اسحاق ڈار