اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

پاکستان سپر لیگ، پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو سفر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ پشاور زلمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے لاہور قلندرز سے پنجہ آزمائی کرے گی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 64 رنز کی شاندار قائدانہ اننگز کھیلی۔ حمد حارث 34 اور صائم ایوب 23 رنز بنا سکے۔ اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل حق فاروقی، حسن علی اور وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں اسلم آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔ صہیب مقصود نے 60 اور ایلکس ہیلز نے 57 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں عظمت اللہ عمرزئی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات