پختونخوا اسمبلی کے انتخابات

پختونخوا اسمبلی کے انتخابات بھی 8اکتوبرکوکرانے کی سفارش

ویب ڈیسک:گورنر غلام علی نے خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن8اکتوبر تک موخر کرنے کی درخواست کردی ہے ۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط کے مطابق ای سی پی نے22مارچ کو حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں بیان کردہ تفصیلی وجوہات کی بناء پر پنجاب کے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور 8 اکتوبر کو نئے انتخابات کا شیڈول جاری کیا جانا ہے۔
یاد رہے کہ میرے آخری خط کے بعد خیبر پختو نخوا میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی تازہ لہر اٹھی تھی دہشت گردی کی اہم کارروائیوں میں شمالی وزیر ستان میں سرحد پار سے فائرنگ، کو ہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ، 15 مارچ کو جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ، 19 مارچ کو ضلع خیبر کے تھانہ باڑہ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی آئی خان میں سٹیشن کے بعد فوج نے سرچ آپریشن کیا
جس کے نتیجے میں 21اور22 مارچ کی درمیانی شب 3 فوجی جوان شہید ہوئے21 مارچ کو جنوبی وزیر ستان میں ایک قا فلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفی کمال برکی شہید ہوئے اور 7 دیگر اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 شدید زخمی ہیں۔چونکہ ای سی پی نے صوبہ پنجاب کے عام انتخابات کیلئے انتخابات کی تاریخ 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے اس لئے یہ بھی تجویز کیا جاتا ہے کہ بہترین عوامی مفاد میں خیبر پختونخوا کے عام انتخابات کیلئے بھی 8 اکتوبر کو انتخابی تاریخ کے طور پر مقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی