میچ پلے گالف چیمپیئن شپ

میچ پلے گالف چیمپیئن شپ سیم برنز نے جیت لی

ٹیکساس میں ہونے والی میچ پلے گالف چیمپیئن شپ میں سابق عالیم چیمپیئن روری میکلوری کی ڈرامائی شکست، امریکی گالفر سیم برنز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میکلوری کو امریکی گالفر کیمرون ینگ نے سیمی فائنل میں شکست دی تاہم کیمرون ینگ فائنل میں سیم برنز کے سامنے ڈھیر ہو گئے۔ سیمی فائنل میں ینگ نے 18 ویں ہول پر پریشر پٹ کرنے کے ساتھ اضافی ہول پر برڈی کے ساتھ میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ تاہم پندرہویں سیڈ کے کیمرن ینگ کو فائنل میں ہم وطن سیم برنز نے آسانی سے 6 اور 5 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا