رونالڈو کے 2 گول

یورپین چیمپیئن شپ کوالیفائنگ، رونالڈو کے پرتگال کے لئے 2 گول

یورو 2024 کوالیفائیر راؤنڈ میں پرتگال نے لکسمبرگ کے خلاف 6-0 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈ نے 2گول سکور کئے۔ کھیل کے 9 ویں منٹ میں نونو مینڈس کے شاندار پاس پر کرسٹیانو رونالڈ کو موقع ملا اور اس نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کے لئے سکور کا آغاز کیا۔ 15 ویں منٹ میں جیاؤ فلیکس نے برنارڈو سلوا کے پاس پر گیند کو نیٹ کر کے برتری کو دگنا کردیا۔ 18 ویں منٹ میں جیاؤ فیلکس کو جیاؤ پلہینا کے پاس پر گیند کو جال میں پھینکنے کا موقع ملا۔ 31 ویں منٹ میں رونالڈو کو ایک بار پھر موقع ملا جب برونو فرنینڈس کے ایک شاندار پاس کی بدولت وہ گیند کو نیٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 77 ویں منٹ میں اوٹاویو اور 88 ویں منٹ میں رافیل لیاؤ نے بھی کھاتہ کھول کر سکور 6-0 تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی