ویمنز پریمیئر لیگ

ویمنز پریمیئر لیگ کا پہلا ٹائٹل ممبئی انڈینز نے جیت لیا

انگلینڈ کی مایہ ناز بلے باز نیٹ سائیور برنٹ کی شاندار کارکردگی نے ممبئی انڈینز کو ویمنز پریمیئر لیگ کا پہلا فاتح بنا دیا۔ فائنل میں ممبئی انڈینز کی دہلی کیپیٹلز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی۔ ویمنز پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے فائنل میں دہلی کیپیٹلز کی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، کپتان میگ لیننگ 34 اور شیکھا پانڈے 27 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ایزے وونگ اور ہائیلے میتھیوز نے 3,3 جبکہ ایمیلا کیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انگلش بلے باز نیٹ سائیور برنٹ نے 60 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ کپتان ہرمنپریت کور 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ رادھا یادوو اور جیس جانسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیٹ سائیور برنٹ پلیئر آف دی میچ اور ہائیلے میتھیوز پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن