ورلڈ کپ میں انٹری

ورلڈ کپ میں انٹری، سری لنکا کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

رواں سال کے آخر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے سری لنکا کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نیدرلینڈز کے خلاف اپنے دونوں ون ڈے میچز جیت لے تو 98 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ٹیم کے طور پر براہ راست کوالیفائی کر سکتا ہے۔ اس صورت میں سری لنکا کو جون جولائی میں زمبابوے میں کوالیفائیر کھیلنا پڑے گا۔ رواں سال سپر لیگ کے زیادہ تر حصے میں سری لنکا نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ اسے براہ راست کوالیفائی کرنے کے قابل نہیں تھی۔ واحد بڑی سیریز جس میں انہوں نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی وہ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف گھر پر 3-2 سے جیت تھی، لیکن اس کا شمار سپر لیگ میں نہیں ہوا۔ بیٹنگ ارڈر میں سری لنکا کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے انہیں ایڈن پارک میں 76 رنز پر آٹ کیا، اور یہ لگاتار دوسرا کھیل تھا جس میں ٹیم کا مجموعی اسکور 80 تک نہیں پہنچا تھا۔ وہ جنوری میں بھارت کے ہاتھوں 73 رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے، جس نے اسی میچ میں 5 وکٹوں پر 390 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن