یوکرینی کھلاڑی کا روسی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار

میامی اوپن کے ایک میچ میں یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے روس کی ٹینس سٹار اناستاسیا پوٹاپووا سے شکست کے بعد اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔گزشتہ سال روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد دونوں ممالک جنگ میں ہیں۔ پوٹاپووا، جنہیں حال ہی میں ایک میچ میں اسپارٹک ماسکو فٹبال شرٹ پہننے کے بعد خبردار کیا گیا تھا، نے دوسرے راؤنڈ کا مقابلہ 6-1 6-3 سے جیت لیا۔ کوسٹیوک اس سے قبل روس کی واروارا گراچیوا اور اور بیلاروسی وکٹوریہ ازرینکا سے بھی مصافحہ کرنے سے انکار کر چکی ہے۔ بیلاروس یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کا اہم اتحادی رہا ہے۔ پوٹاپووا کا اگلا مقابلہ امریکی کوکو گاف سے ہوگا جنہوں نے کینیڈا کی ریبیکا مارینو کو 6-4 6-3 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا