ٹی 20 کرکٹ

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف پورا کرنے کا نیا ریکارڈ

جنوبی افریقہ نے سنچورین میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تعاقب کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا جب اس نے چار وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔ جانسن چارلس نے مہمان ٹیم کے لیے 39 گیندوں پر سنچری بنائی جب انہوں نے پانچ وکٹوں پر 258 رنز بنائے۔ جو T20 بین الاقوامی میچوں میں مشترکہ چھٹا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ جنوبی افریقہ نے 258 کا ہدف 18.5 اوورز میں ہی پورا کر لیا جس میں کوئنٹن ڈی کوک نے44 گیندوں پر100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، یہ ان کی یہ پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری تھی، جب کہ ساتھی اوپنر ریزا ہینڈرکس نے 68 رنز بنائے۔کپتان ایڈن مارکرم نے 38 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی