سعودی عرب کھجور کا تحفہ

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 100 ٹن کھجور کا تحفہ

ویب ڈیسک:سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 100 ٹن کھجوریں فراہم کر دی گئیں۔پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے