اتحادیوں سے رابطے بحال

ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت تمام پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں۔
ویب ڈیسک: ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا، ایم کیو ایم میں یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں، عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبات پر مبنی اعلامیہ سپریم کورٹ کے امور میں کھلی مداخلت ہے، حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، الیکشن رکوانے کے لیے حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ثابت ہو گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی