543122 69035756 1

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ملک میں مزید 24 افراد کی موت ہوئی کل اموات 618 ہو گئی

اسلام اباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے ملک میں مزید 24 افراد کی موت ہوئی کل اموات 618 ہو گئی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان بھر میں 27,474 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 19 ہزار 100 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 7,756 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق متاثرہ افراد میں پنجاب میں دس ہزار چار سو اکہتر سندھ میں نو ہزار چھ سو اکانوے خیبر پختونخوا میں چار ہزار تین سو ستائیس بلوچستان میں ایک ہزار آٹھ سو چھیہتر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںچھ سو نو گلگت بلتستان میں چار سو21 اور آزاد کشمیر میں79 مریض شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

کرونا وائرس سے اب تک سات ہزارسات سو چھپن سے زائد مریض صحت یاب جبکہ مجموعی طور پرچھ سو اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے مزید چوبیس اموات اور سولہ سوسینتیس نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید چوبیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 221 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 191 اموات، سندھ میں 175 اموات، بلوچستان میں 24، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 ہزار 982 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 70 ہزار 25 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔