بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

انگلینڈ کے شہر چیلمسفورڈ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے ٹیمیں 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں کل مدمقابل ہونگی۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ کے سلسلے میں کھیلے جانے تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا کل ہوگا۔ دوسرا میچ 12 اور تیسرے میچ 14 مئی کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کو اسٹار فاسٹ بولر جوش لٹل کی واپسی سے حوصلہ ملا ہے، جنہیں گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ سے مختصر وقفہ لینے اور انگلینڈ میں تین میچز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ لٹل نے اس سال آئی پی ایل میں اپنی پہلی موجودگی میں آٹھ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور آئرلینڈ کے تیز گیند باز جوش لٹل نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی کر رکھی ہے۔ بنگلہ دیش اس وقت سپر لیگ سٹینڈنگ میں چوتھے نمبر پر بیٹھا ہے اور اس سال کے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پہلے ہی بک کر چکا ہے جبکہ اس سیریز میںتین صفر کی جیت بنگال ٹائیگرز کو انگلینڈ اور بھارت سے بھی اوپر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر تک پہنچا سکتی ہے۔ آئرلینڈ اسکواڈ کے سکواڈ میں کپتاناینڈی بالبرنی سمیت مارک ایڈیئر، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، اسٹیفن ڈوہنی، فیون ہینڈ، گراہم ہیوم، جوش لٹل، اینڈی میک برائن، پال اسٹرلنگ، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر اور کریگ ینگ شامل ہیںجبکہ تمیم اقبال کی قیادت میں بنگلہ دیش کے سکواڈ میں لٹن داس، رونی تالقدار، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، یاسر علی، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، عبادت حسین، شرف الاسلام، مستفیض الرحمان، مستفیض الرحمان اور مرتنجوئے چودھری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار