عمران خان پر توشہ خانہ کیس

عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈکوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا،کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
عدالت نے عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم عمران خان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
عدالت نےتوشہ خانہ کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کالعدم تنظیم کیخلاف کریک ڈاﺅن، 3 افراد جاں بحق، مولانا کی مذمت