وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر بارڈر پر یکجا، مارکیٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پشین کے مقام پر دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کےمقام پربارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا جس میں ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ان کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی ہیں، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن سے متعلق بہت گنجائش ہے، اس میں مل کر آگے بڑھیں گے، ایران پاکستان دوستی کے لیے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، وزیراعظم