جوکووچ

فرنچ اوپن، جوکووچ اور الکاراز کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

نوواک جوکووچ نے ریکارڈ 23 ویں مینز گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل کے لیے اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا جبکہ عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز بھی رولینڈ گیروس میں دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پیرس میں دو بار کے چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے الیگزینڈر کوواسیوک کے خلاف 6-3 6-2 7-6 (7-1) سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب یو ایس اوپن چیمپیئن کارلوس الکاراز نے بھی اطالوی فلاویو کوبولی کو 6-0 6-2 7-5 سے زیر کر لیا۔ دونوں ڈرا کے ایک ہی ہاف میں ہیں اور سیمی فائنل میں مل سکتے ہیں۔سربیا سے تعلق رکھنے والے امریکی کوواسوچ کو شکست دینے کے بعد، جوکووچ نے کیمرے کے لینز پر لکھا۔ ”کوسوو سربیا کا دل ہے۔ تشدد بند کرو۔” یہ بیان کوسوو میں حالیہ کشیدگی کا حوالہ تھا ۔جوکووچ کا کہنا تھا ”ایک سرب ہونے کے ناطے، کوسوو میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ یہ کم سے کم میں کر سکتا ہوں۔ ایک عوامی شخصیت کے طور پر، میں اپنے لوگوں اور تمام سربیا کے لیے حمایت ظاہر کرنا فرض سمجھتا ہوں۔”

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان