تھری ایم پی او

پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں تھری ایم پی او کے احکامات اور اعلامیے کو کالعدم قرار دے دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیالت کے مطابق گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں 10 مئی کو لگائے گئے تھری ایم پی او سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 3 ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے، مختصر فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ 3 ایم پی او کے تحت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
عدالت نے ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب ہوں تو معمول کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد