ضم اضلاع کے عوام کی محرومیاں

ساکھ کا سوال

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پروپیگنڈا نہ کریں، خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے ثبوت دیں ورنہ اپنی زبان بندرکھیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہیں کریں گے۔دریں اثناء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی کا کاروبار تباہ اورٹرک نذرآتش کرنے کاالزام لگانے کے بعد اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔ عمران خان کے ٹوئٹراکائونٹ سے کچھ جلے ہوئے ٹرکوں کی تصاویر شیئر کر کے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پارٹی چھوڑنے سے انکار پران کے پارٹی کے ایک رہنماء کے ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی ان کا کاروبار بالکل تباہ کردیا گیا تھا۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے فوراً ہی ان تصاویر کے حقائق کی جانب توجہ دلائی جو کہ گزشتہ برس نوشہرہ کے ایک آئل ڈپو میں لگنے والی آگ کے بعد ہوئی تباہی کی تھیں۔سوشل میڈیا پر سیاسی کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ اب اتنا معمول کا عمل بن چکا ہے کہ ان کی جانب سے شیئر کئے گئے حقائق پر بھی اعتبارکرنا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کا خود اپنی ساکھ کواپنے ہاتھ دائو پر لگانا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے قبل ازیں جس قسم کی سرگرمیوں کا مظاہرہ ہوتا آیا سرکاری خزانے سے وظیفہ بند ہونے کے بعد اس میں خاصی کمی آگئی تھی نو مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد اب اس میں مزید کمی آگئی ہے ہمارے تئیں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے اکائونٹس سے کئے گئے پراپیگنڈے اور اس کے رہنمائوں کی جانب سے شیئر کئے جانے والے مواد میں فرق ہونا چاہئے اور اگر اکائونٹ پارٹی قائد کا ہو تو اس کے اعتماد کو برقرار رکھنا کامل صدق سے ہی ممکن ہوسکتا ہے تحریک انصاف کے قائد اپنا اکائونٹ خود چلاتے ہیں یا پھر اس کے لئے عملہ مقرر ہے اس سے قطع نظر چونکہ یہ ان کے نام سے متعلق اکائونٹ ہے بنا بریں اس سے جو بھی مواد شیئر ہوگا اس میں احتیاط کی ضرورت کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری تھا بے احتیاطی یا نادانستگی میں کوئی ایسا مواد شیئر ہو جو حقائق سے متصادم ہو اسے اگر واپس بھی لیا جائے تو بھی یہ ان کے وقار اور صداقت پر سوالات اٹھنے کا باعث بنے گا صادق اور امین ہونے کے لئے مزید درکار احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے تاکہ مخالفین کو انگشت نمائی کا موقع نہ ملے اور اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچے ۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں اورمتاثرین کی داد رسی