سٹارٹ براڈ

سٹارٹ براڈ نے 19 ویں مرتبہ ایک اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں

انگلینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر سٹارٹ براڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 51 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ براڈ نے 19 ویں مرتبہ ایک اننگ میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ سٹارٹ براڈ ن انگلینڈ کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں انہوں نے 161 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 575 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 19 مرتبہ 5 اور 3 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی کیریئر بیسٹ بولنگ 15 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا