جناح ہاؤس حملہ کیس

عدالت نے یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا۔
ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 96/23 سے ان کا نام خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ نمبر 96/23 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام نکال دیا۔ پولیس کی درخواست پر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں:  کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج، باجوڑ منڈا شاہراہ بند کر دی