مختلف ممالک کے قائدین

وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات ہوئی۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم نےترکیہ کےسابق نائب وزیراعظم اورایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات کی ، انہوں نے صدراردگان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے جمہوریہ کوسووکی کی صدروجوسہ عثمانی سادیرو نے بھی ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بلوچستان اورسیتان سرحد مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کاحوالہ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کےدرمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیشرفت ہے، سرحدی مارکیٹ سےدونوں ممالک کےعوام کوفائدہ ہوگا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے میں روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں ، جہاں انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا