ذمہ داران کو قانون کے مطابق

9 مئی کے واقعےکے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو دبانےکا الزام گمراہ کن ہے، 9 مئی کے واقعےکے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے۔
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں کھلے عام غلط بیانی کررہے ہیں، 9مئی کے واقعات کے بعد ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ان کا بیان گمراہ کن ہے، اس کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ان کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پر حملہ تھا، دنیا کا کوئی بھی ملک سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا، 9 مئی کے واقعےکے ذمہ داران مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داریوں کا مکمل احترام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف