49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے

49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ویب ڈیسک: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد- سکھر موٹروے کیلئے 9.5 ارب روپے کی ریاستی گارنٹی اور نیو گوادر بین الااقوامی ائیرپورٹ منصوبے کے لیے 83کروڑ 91 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 12 کروڑ 14 لاکھ روپے اور وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 70 کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی وزیر خزانہ نے ملازمین کی پینشن کے مسائل حل کرنے کی منظوری دی ۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سابقہ فاٹا کے علاقوں میں لیویز سینٹر کے قیام کیلئے 4کروڑ 70لاکھ، اقوام متحدہ میں امن مشن دستوں کیلئے 47 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ وزارت پارلیمانی امور کیلئے 4 کروڑ 84 لاکھ اور نیکٹا ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے 11کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم