سستی ایل این جی

آذربائیجان سے سستی ایل این جی کی اگلے ماہ پاکستان درآمد شروع ہو جائے گی

ویب ڈیسک:پاکستان اور آذربائیجان نے دونوں ممالک کے اشتراک عمل کو اگلی منزل لینے اور توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے۔ اپنے 2 روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کو آگاہ کیا ہے کہ کابینہ نے آزر بائیجان سے ایل این جی پاکستان برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور آزر بائیجان کے صدر کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری وتجارت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس دوران اتفاق کیا گیا کہ آزربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا اور تیل وگیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔ اس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی کمپنی سوکار حکومت سے حکومت کی سطح پر پاکستان کی توانائی ضروریات پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور آذربائیجان نے پاکستان سے آنے والے چاول پر درآمدی ڈیوٹی کے استشنی کے مربوط نظام کی تیاری پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں آذربائیجان کے صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پہلے ہی پاکستان سے درآمدی چاول پر امپورٹ ڈیوٹی سے استثنیٰ دے چکا ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آذربائیجان کی آزر ائیرلائن اسلام آباد اور کراچی کے لئے دو پروازیں چلائے گی
شمسی توانائی کے شعبے میں آذربائیجان پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا اور دونوں ممالک دفاع کے شعبے میں تعاون کو بڑھائیں گے۔ باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ رات سے آپ کے عظیم ملک آئے ہیں اس وقت سے ہمیں خوشگوار سرپرائزز مل رہے ہیں، میرے بھائی نواز شریف نے کہا تھا کہ جب آپ باکو جائیں گے تو آپ کو بہترین شہر دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی آذربائیجان کے لوگوں کے لئے بہترین خدمت کی وجہ سے آپ کے عظیم والد کی روح پُرسکون ہوگی، میں دوران سفر چیزوں کا مشاہدہ کر رہا تھا، یقین کریں کہ میں آپ کے وعن، محنت اور آپ کی لیڈرشپ سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔

مزید پڑھیں:  ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر آمادہ