پاک افغان روٹ

پاک افغان روٹ کے ٹرانسپورٹرز کی پٹیشن نامکمل قرار

ویب ڈیسک:پشاورہائیکورٹ نے پاک افغان روٹ پر تجارتی سامان لیکرجانے آلے ٹرانسپورٹرز کی مال بردارگاڑیوں سے رقم وصولی کیخلاف رٹ پر درخواست گزار کو رٹ میں متعلقہ حکام کو فریق بنا کر مفصل پٹیشن جمع کرنیکی ہدایت کردی تاکہ متعلقہ محکمے سے جواب طلب کیا جا سکے ،کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بنچ نے کی۔
عدالت کو بتایاگیا کہ ٹرانسپورٹرز نے ہیومن رائٹ سیل میں یہ درخواست دی تھی جس کو منظور کرکے باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیاہے۔ پشاور سے طورخم تک راستے میں مختلف چیک پوسٹیں قائم ہیں اور ان پر خاصہ دار فورس اور پولیس اہلکار ٹرانسپورٹرز سے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں ۔پاک افغان روٹ پر ٹریڈ کرنیوالے ٹرانسپوٹررز کو پہلے گاڑی میں دو ڈرائیور اور ایک کنڈیکٹر رکھنے کی اجازت تھی لیکن اب حکومت نے گاڑی کے ساتھ ایک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی اجازت دی ہے
جس سے ٹرانسپورٹرز کو مشکلات درپیش ہیں ،ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ اتنا لمبا سفر ایک ڈرائیور کیلئے اکیلا ممکن نہیں ہے جس پر فاضل بنچ نے درخواست گزار کے وکیل کوبتایا کہ اس درخواست میں ہم جواب کس سے مانگیں،آپ نے تو درخواست میں کسی کو فریق نہیں بنایا جس کے جواب میں امین الرحمان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ درخواست گزاروں نے یہ درخواست ہائیکورٹ کے ہیومن رائٹ سیل کو دی تھی اس لئے اس میں متعلقہ فریقین کو شامل نہیں کیا گیا تاہم اب اس کو باقاعدہ رٹ کی صورت میں داخل کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل