ایبٹ آباد حادثہ، موٹرکار کھائی میں جا گری، تین افراد جاں بحق

(مشرق نیوز) ایبٹ آباد میں موٹرکار کو حادثہ، تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ اباد تھانہ لورا کی حدود چنالی کے مقام پر موٹر کار کھائی میں جاگری جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں توقیر ولد سرفراز، افتخار ولد محبوب، شبیر ولد ظفیر سکنان چنالی شامل ہیں۔ نعشوں اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لورا منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری